نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی لاگت 36 سے بڑھ کر 195 ارب ہوگئی پی اے سی کا اظہار تشویش

انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پی اے سی میں پیش کردی،منصوبہ میںمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاگیا،آڈٹ حکام

تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پی اے سی میں پیش کردی،منصوبہ میںمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاگیا،آڈٹ حکام

نیواسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیرکا منصوبہ کئی سال گزرنے کے باوجود مکمل ہونے کے بجائے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

اس سلسلے میں تاخیرکے حوالے سے بنائی گئی ایک انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی میںپیش کردی۔یہ کمیٹی سیکریٹری دفاع اور چیئرمین سول ایوی ایشن بورڈنے اپریل2012میںبنائی تھی جس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد نیازممبر(آئی اینڈ ایم) پلاننگ کمیشن ہیں۔




انھوں نے جمعرات کو انکشاف کیاہے کہ مذکورہ ایئرپورٹ میںبے شمار غلطیوںوخامیوںکی وجہ سے 36 ارب روپے کی لاگت بڑھ کراب 195ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔جس کی کئی اہم وجوہات ہیں،انکوائری رپورٹ میںتاخیریاناکامی کی17 اہم وجوہات بیان کی گئی ہے اور کہا گیا کہ منصوبے کا تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے جمعرات کو چیئرمین سیدخورشیدشاہ کی قیادت میںنیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کادورہ کیا۔ جہاںسیکریٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی اورپراجیکٹ ڈائریکٹرنے کمیٹی کوبریفنگ دی۔
Load Next Story