پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مونس الہیٰ سے حلف لیا۔(فوٹو: ٹوئٹر)

مسلم لیگ (ق) کے راہنما اور پرویز الہٰی کے صاحب زادے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔


مونس الہٰی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ مونس ا لہٰی کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔

مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
Load Next Story