عدالت نے عمرشریف کی تیسری اہلیہ کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا

عمر شریف کو خدشہ ہے اب 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل  فروخت کرنا چاہتی ہیں، درخواست گزار

عمر شریف کو خدشہ ہے کہ اب 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں، درخواست گزار

سندھ ہائیکورٹ نے معروف اداکار عمر شریف کی جائیداد کی تیسری بیوی کو منتقلی کیخلاف درخواست پر اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو معروف اداکار عمر شریف کی جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عمر شریف نے 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا۔ عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔


درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ علالت کے دوران تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا۔ عمر شریف کو خدشہ ہے کہ اب 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں لہذا عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے عمر شریف کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10 اگست تک جواب دینے کا حکم دیدیا۔
Load Next Story