چینی فرم کا کراچی کے کچرے سے 40 میگا واٹ بجلی پلانٹ لگانے کا منصوبہ
چینی فرم کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت ایک مشینری پلانٹ بھی قائم کرے گی
سندھ حکومت نے چینی فرم سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چینی فرم کچرے سے 40 میگاواٹ بجلی کا پلانٹ لگائے گی۔
چینی کمپنی بجلی پیدا کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹ پر 40 میگاواٹ کا کچرے سے توانائی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی۔ اس مقصد کے لئے کمپنی کو ایک الگ کنٹریکٹ بھی دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کچرے سے توانائی کے منصوبے کی تنصیب کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا سہرا سندھ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اب یہ ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے جارہے ہیں۔
چینی کمپنی گنسو ہیوی انڈسٹری ، گنسو پاکستان کی مادر تنظیم نے انڈسٹریل پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا جو ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ مشینری فراہم کرے گا۔ جیسے ٹرالیز، ڈسٹ بِنز، گاربیج بائنڈنگ سسٹم اور اس طرح کی دیگرمشینیں مہیا کرے گا۔
وزیر بلدیات ناصر شاہ نے اس موقع پربات کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی اور وسطی اضلاع کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کو چینی اور ہسپانوی فرموں کے حوالے کرنے سے ایک طرح سے پورے شہر کا احاطہ ہوتا ہے۔