یہ جناتی مچھلی دوبرس میں چار مرتبہ گرفت میں آچکی ہے

جھیل مکواری میں ڈین گائل فوئل نے عین اسی جگہ سے دیوقامت مچھلی چارمرتبہ پکڑی ہے

تصویر میں دکھائی دینے والی فلیٹ ہیڈ مچھلی دو سال میں چار مرتبہ پکڑی گئی ہے۔ فوٹو: اے بی سی

یہ قدرت کا دلچسپ اور انوکھا مظہر ہے کہ آسٹریلیا کے شہر نیوساؤتھ ویلز کی ایک جھیل میں ایک ہی بڑی مچھلی دو سال میں چار مرتبہ پکڑی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عظیم الجثہ مچھلی چار مرتبہ ایک ہی مقام سے پکڑی گئی ہے اور شوقیہ شکاری ڈین گائل فوئل نے ہی اسے تین گرفت میں لیا ہے۔ یہ مچھلی جھیل مکواری میں ایک ہی مقام پر دیکھی جاتی رہی ہے۔


مجموعی طور پر 500 میٹر کے دائرے میں یہ بھاری بھرکم اور بھدی مچھلی چار مرتبہ پکڑی گئی ہے۔ اگر اسے دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا جائے تو اس کے زندہ رہنے کے امکانات 90 فیصد تک ہوجاتے ہیں۔

جھیل میں آنے والے ماہی گیروں کا خیال ہے کہ ایسی مچھلیوں کا بار بار پکڑا جانا ایک عام سی بات ہے۔ سب سے پہلے یہ مچھلی جولائی 2019 میں پکڑی گئی تھی اور سب سے پہلے اسے ڈین نے ہی پکڑا تھا۔ اسے پکڑنے کے بعد اس پر ایک ٹیگ لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے پہچاننے میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی۔

جب اسے پہلی مرتبہ پکڑا گیا تھا تو اس کی لمبائی 85 سینٹی میٹر تھی جبکہ اب یہ 87 سینٹی میٹر تک پہنچ چکی ہے۔ جولائی 2019 کے بعد دوبارہ اسی سال اکتوبر میں اسے پکڑا گیا پھر چھ ماہ بعد ایک اور شخص سائمن نے اسے دیکھا اور دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا اور اب یہ چوتھی مرتبہ پکڑی گئی ہے۔
Load Next Story