کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

پیپلزپارٹی کے مقامی صدر مجیب خان کا منگھوپیر قبرستان اور بلوچ گوٹھ قبرستان کےقریب جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، ذرائع

حسن اسکوائر کے قریب عیسی نگری میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

بنارس میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے مقامی صدر مجیب خان جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی قصبہ کالونی کے صدر مجیب خان جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مجیب خان کا منگھوپیر قبرستان اور بلوچ گوٹھ قبرستان کےقریب جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔



دوسری جانب حسن اسکوائر کے فلائی اوور کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق سوک سینٹر کے قریب نامعلوم افراد نے فلائی اوور سے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا تاہم اس نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو حسن اسکوائر سے کچھ ہی فاصلے پر لیاری ایکسپریس وے پر ایس پی سی آئی ڈی اسلم چوہدری خود کش حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
Load Next Story