مصر میں پولیس ہیڈ کوارٹرکےقریب دھماکے سے 4 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

دھماکا اتنازوردار تھا کہ اس کی آواز دوردورتک سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا،حکام

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ۔فوٹو:اے ایف پی/فائل

NEW YORK:
مصر کے دارالحکومت میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سےزخمی ہو گئے، دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

مصری حکام کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Load Next Story