مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 20 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے کانک اور درینگڑھ میں کارروائی کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لیا

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کئے جانے والے آپریشن کی نگرانی آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کررہے ہیں۔ فوٹو؛فائل

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرگزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اووزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید کوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے علمدار روڈ پر میتوں کے ہمراہ دھرنا دیئے بیٹھے افراد، ہزارہ برادری کے عمائدین اور شیعہ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے اس بات کی یقین دہائی کرائی تھی کہ جو بھی عناصر اس سانحے میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے صبح سے ہی کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔


سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کئے جانے والے آپریشن کی نگرانی آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کررہے ہیں اوراس دوران فورسز نے مستونگ کے علاقے کانک اور درینگڑھ میں کارروائی کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مستونگ میں منگل کو زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں 27افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے خلاف ہزارہ برادری کی جانب سے بدھ کو میتوں کے ہمراہ کوئٹہ کے علمدار روڈ پر دھرنا گیا تھا اورلواحقین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حکومت دہشت گردوں کے خلاف کوئی واضح اعلان نہ کریں۔
Load Next Story