اسلام آباد میں پاکستان سیکریٹریٹ کی عمارت بم کی اطلاع کے بعد کلیئر قرار
صبح ساڑھے 8 بجے نامعلوم شخص نے فون کرکے وزارت پانی و بجلی کی عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی
وفاقی دارلحکومت میں پاکستان سیکریٹریٹ کی عمارت کو بم کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر قرار دے دیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کے دفتر میں صبح ساڑھے 8 بجے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں نامعلوم شخص کی جانب سے وزارت پانی و بجلی کی عمارت کو آج دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، فون کال کے بعد متعلقہ پولیس کو دھمکی کے حوالے سے آگاہ گیا جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سیکریٹریٹ کے چاروں بلاکس خالی کراکے عمارت کی تلاشی لی جس کے بعد اسے کلیئر قرار دے گیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سیکریٹریٹ 4 بلاکس اے، بی، سی اور ڈی پر مشتمل ہے اور اس میں مختلف وزارتوں کے دفاتر واقع ہیں۔