انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میں 57 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ کے بین اسٹوک کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز 1-3 کی واضح برتری حاصل ہے۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

انگلینڈ نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤند پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 317 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 259 رنا بنا کر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے شاندار 108 رنز اسکور کئے تاہم اس کےعلاوہ کوئی بھی بلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکا۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے 4، ٹم برسنن نے 3، اسٹیورڈ براڈ نے 2 اور روی بوپارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز اسکور کئے، جوز بٹلر نے 71، بین اسٹوک نے 70 اور ای این بیل نے 55 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 4 جبکہ جیمز پیٹن سن، گلین میکس ویل، ڈینیل کرسچن اور ناتھن کالٹر نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے بین اسٹوک کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز 1-3 کی واضح برتری حاصل ہے۔
Load Next Story