بھارت اپنے مفادات کی خاطر خطے کا امن خراب نہ کرے وزیر خارجہ

ہم ان قوتوں کو بے نقاب کریں گے جو چین اور پاکستان کے تعلقات متاثر کرنا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے کے نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی  فوٹو: فائل افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے کے نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی  فوٹو: فائل

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے کے نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مفادات کی خاطر خطے کا امن خراب نہ کرے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی تسلی کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی، افغان سفیر کی بیٹی جن ٹیکسیوں میں بیٹھی ان کے ڈرائیورز کے بیانات ریکارڈ کیے۔ 700 گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا اور 250 کے قریب افراد سے شفاف پوچھ گچھ کی گئی ، اب ہم نتیجے کے قریب تک پہنچ چکے ہیں، حتمی نتیجے تک پہنچنےکے لیے افغان سفیر اور ان کی صاحبزادی کا تعاون درکار ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ وہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہناچانا چاہتے ہیں تو پھر آئیں اور ہمیں فون ڈیٹا تک رسائی دی جائے، اس حوالے سے ہم کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے، ہم نہیں چاہتے اس معاملے کو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے افغان ہم منصب سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان سفیر واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، ہمیں ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہے، تاشقند میں الزام تراشیوں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا، افغان قیادت ہمارے ساتھ بیٹھے اور مل کر امن کا راستہ تلاش کریں، ہمارا مقصد افغانستان میں امن ہے۔


داسو ڈیم پر کام بند ہونے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن افواہیں پھیلاتے ہیں، ان کی خواہش ہوسکتی ہے کہ سی پیک کو متاثر کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ داسو ڈیم واقعے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، اس حوالے سے دونوں ملکوں کی تفتیشی ٹیمیں مشترکہ طور پر کام کررہی ہیں، ہم ان قوتوں کو بے نقاب کریں جو نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہو ، پاکستان اور چین مل کر ان کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی جیلوں سے 63 پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، انہوں نے وزیر اعظم کی درخواست پر پاکستانیوں کو رہا کیا ہے، عنقریب سعودی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن کے بین الاقوامی ایجنڈے میں رخنہ ڈال رہا ہے، ہم نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کی ہے کہ وہ بھارت کو سمجھائیں کہ وہ علاقائی مفادات کی خاطر پوری دنیا کے امن کو داؤ پر نہ لگائے۔ بھارت کا منفی رویہ خطے کے استحکام کے لیے مناسب نہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھوانے کے اعتراف پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے سد باب اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی امریکا نے بھی تعریف کی ہے، دنیا پاکستان کے اقدامات کی تعریف کررہی ہے، افغانستان کے تمام ہمسائے اس وقت پاکستان کے کردار کی تعریف کررہے ہیں لیکن بھارت اس میں رخنے ڈال رہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، وہ ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیاں ہورہی ہیں اور پاکستان کے بین الاقوامی کردار اور مقام میں اضافہ ہورہا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }