افغانستان میں والی بال کے 5 کھلاڑیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
صوبہ لغمان میں دوپہر کے وقت موٹرسائیکلوں پرسوار ملزمان نے والی بال کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی،حکام
افغانستان میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے والی بال کھیلنے والے 5 کھلاڑیوں کو قتل کردیا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبہ لغمان میں دوپہر کے وقت موٹرسائیکلوں پرسوار ملزمان نے والی بال کے کھیل میں مصروف کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 5 کھلاڑی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ بعض مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کرکٹ کھیل رہے تھے تاہم ضلع علی نگرکے گورنر نے تصدیق کی ہے حملہ والی بال کے کھلاڑیوں پر ہی کیا گیا۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے کھلاڑیوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔