عید پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا
32 سو گاڑیوں کی گنجائش والے مری میں 38 ہزار گاڑیاں داخل
عید الاضحی کے دوسرے دن سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی سے فارغ ہونے کےبعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے پر فضامقام مری کا رخ کرلیا۔ 32 سو گاڑیوں کی پارکنگ گنجائش والے مری میں مختلف مقامات سے 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں۔
اگرچہ کورونا ویکسین سر ٹیفیکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے تاہم دوسرے دن بارہ بجے تک مری میں 38ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ۔
چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رائے مظہر خود مری پہنچے اور ٹریفک انتظامات کی مانیٹرنگ کی ۔ رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے 340اہلکار سیاحوں کی سہولت کے لیے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔تاہم پارکنگ کی کمی کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
رائے مظہر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کا داخلہ ، پارکنگ کی کمی اور سڑکیں تنگ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ دو طرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے سیاح لائن اور لین کی پابندی کو یقینی بنائیں ، غلط پارکنگ سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ غلط اوور ٹیکنگ اور جلد بازی نہ کریں۔