وزیر خارجہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی چینی صوبے سچوان پہنچے جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد دونوں ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دو روزہ سرکاری دورے کے لیے چینی شہر چینگڈو پہنچ گئے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ چین کے چینگڈو ہوائی اڈے پر وزارتِ خارجہ چین کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ چینی صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں پاک چین دو طرفہ وفود کی سطح پر منعقدہ مذاکرات میں شرکت کریں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، کورونا ویکسین کی دستیابی، انسداد دہشت گردی، دفاعی و سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفود کی سطح پر ہونے والے پاک چین مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ کا یہ دورہ چین، پاکستان اور چین کے درمیان ستر سالہ کامیاب سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح روابط کے فروغ کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہمیں پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے، ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا ، سی پیک پراجیکٹس پر اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ہماری تفصیلی نشست ہوگی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی، جو اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے وہ انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔