کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش
جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسی نیشن نہ کرائیں اُن کی موبائل سم بلاک کردی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
PARIS:
سندھ حکومت نے انسداد کورونا کے لیے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے موبائل سم بلاک کرانے کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونی کیٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ لگوائیں اُن کی موبائل سم بلاک کردی جائے ساتھ ہی اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔