وزیراعظم کا اسلام آباد میں نور مقدم کے بہیمانہ قتل کا نوٹس

وزیراعظم اس واقعے پر بہت دکھی ہیں اور انہوں نے ذاتی طور پر نوٹس لے لیا، شہباز گل

وزیراعظم اس واقعے پر بہت دکھی ہیں اور انہوں نے ذاتی طور پر نوٹس لے لیا، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خاتون نور مقدم کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل مقتولہ نور مقدم کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ بعدازاں گھر کے باہر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اس واقعے پر بہت دکھی ہیں اور انہوں نے ذاتی طور پر نوٹس لے لیا۔


شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی جی کو ہدایت کی ہے اس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے اور ہر صورت انصاف ہو، اس طرح کے ہر واقعے میں متاثرہ خاندان کو انصاف ملے، حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، عدالت سے بھی اپیل ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے، ہم ہر صورت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا اس کیس پر فوکس ہے، دونوں وزراء پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خاتون نور مقدم کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر انسانی حقوق کا شکر گزار ہوں، یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے اور ہم انصاف کے منتظر ہیں، یہ قتل کا واقعہ ہے، قاتل کوئی پاگل نہیں تھا، ہماری بچی بالکل معصوم تھی، میں حکومت سے انصاف چاہتا ہوں، امید ہے انصاف ملے گا، اگر نہ ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، یہاں قاتل کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں، قاتل سامنے موجود ہے، یہ بالکل سادہ کیس ہے۔
Load Next Story