ورلڈ بینک نے ٹڈی دل کنٹرول پروجیکٹ کی ریٹنگ کم کردی
20 کروڑ ڈالر مالیت کامنصوبہ ’درمیانہ کامیاب‘ قرار، اب تک منصوبے کا کوئی ہدف حاصل نہ ہوسکا۔
ورلڈ بینک نے ٹڈی دل کنٹرول پروجیکٹ ( لوکسٹ کنٹرول پروجیکٹ ) کی ریٹنگ کردی ہے اور اسے درمیانہ کامیاب قرار دیا ہے۔
20 کروڑ ڈالر مالیت کے اس پروجیکٹ کی دوسری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ کو ٹڈی دل کی موجودہ صورت حال اور ملکی ضروریات کے مطابق ازسرنو تشکیل دینے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
کاشت کاروں کی حقیقی ضروریات کا اندازہ لگانے کی زحمت گوارا کیے بغیر ٹڈی دل پر قابو پانے کے منصوبے کی محض ایک سال قبل عجلت میں منظوری دی گئی تھی۔
گزشتہ برس جولائی میں ورلڈ بینک کے بورڈ کی جانب سے اس منصوبے کی منظوری سے قبل ہی '' لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سیکیورٹی پروجیکٹ '' کو ایک ایسی اسکیم کے طور پر دیکھا گیا جو غریب کاشتکاروں سے زیادہ بیوروکریسی کے مفادات کے لیے تشکیل دی گئی۔
ورلڈ بینک نے لوکسٹ کنٹرول پروجیکٹ کی دونوں ریٹنگز ( منصوبے کے ترقیاتی مقاصد کے حصول کی جانب پیشرفت اور پروجیکٹ کے مجموعی نفاذ میں پیشرفت ) کم کرکے moderately satisfactory کردی ہیں۔ تاہم یہ ریٹنگ بھی غیرمنصفانہ معلوم ہوتی ہے کیوں کہ اب تک نہ تو کوئی فنڈز تقسیم کیے گئے ہیں اور نہ ہی پروجیکٹ کے تحت متعین کردہ کوئی ہدف حاصل ہوسکا ہے۔
ڈیڑھ سال قبل ٹڈی دل کے حملوں میں مغربی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔ ان اضلاع میں مقامی انتظامیہ نے ٹڈی دل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اچھی حکمت عملی اپنائی تھی مگر وفاقی بیوروکریسی نے ٹڈی دل کے حملے کو گاڑیاں اور کمپیوٹر خریدنے کا جواز بنالیا۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابا جولائی 2020 سے مارچ 2021ء کے درمیان ٹڈی دل کی صورت حال ہنگامی سے ایسی صورت حال میں بدل چکی ہے جہاں فوری مداخلت کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔