نوازشریف ساری زندگی لگے رہیں اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے شیخ رشید
نوازشریف باہر سے تقریریں نہ کریں واپس آکر کیسز کا سامنا کریں، وزیرداخلہ
لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف ساری زندگی لگے رہیں اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے لال حویلی کے موکلوں نے جو بتایا ویسے ہی ہوا، جیسے میں نے کہا تھا پی ٹی آئی پہلے پی پی پی دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر آئی، آزاد کشمیرمیں تنہا پی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن الیکشن ہارنے کے بعد رونا دھونا ڈالے گی، جلسوں سے ووٹ کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز پہلی بار کشمیر گئی تھیں اور جلسوں میں تقریریں کرکے اپنی فتح کا جشن منارہی تھیں، پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن میں بوریاں بھر کر نوٹ خرچ کیے، لیکن انہوں نے یہ پیسہ خرچ کرکے اپنی 2 تین سیٹوں میں اضافہ کرلیا، اب یہ لوگ 2023 کے الیکشن میں بھی یہی رونا دھونا کریں گے، آئندہ انتخابات میں پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آخری پیغام دیا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں، ہم ان کی مدد کو تیار ہیں، اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو چارٹرڈ طیارہ بھیجیں گے، نوازشریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے پاک فوج اور عمران خان کی مخالفت کرنا، اور وہ اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے کسی بھی انتہا تک جاسکتے ہیں، وہ پاکستان کو فیٹف میں خراب کررہے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ پاکستان فیٹف میں پھنسا رہے، نوازشریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں، اور انہیں جنرل جیلانی سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، وہ مودی اور جندال کے ساتھ پگڑیاں بدلتے ہیں، فوج کے خلاف بد زبانی کرتے ہیں، وہ ساری زندگی لگے ہیں لیکن وہ کبھی اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے، نوازشریف باہر سے تقریریں نہ کریں واپس آکر کیسز کا سامنا کریں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں نادرا کے نظام کے خلاف مذموم پراپیگنڈا کر رہی ہیں اور نادار کے نظام کو سوالیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، نادرا میں شناختی کارڈ کا تجدید اور تصحیح کا نیا سسٹم جلد لایاجائےگا، جو نادرا کارڈ مشکوک ہوں گے ان کو میسج کر کے جواب طلب کریں گے، نادرا کے 39 افسران فارغ کیے، یہ لوگ پیسے لے کر شناختی کارڈ بناتے رہے، آج 840 بلاک شناختی کارڈز کو مسترد کرنے کا اعلان کرتا ہوں، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو وارننگ ہے کہ وہ 14 اگست تک ملک چھوڑدیں، ورنہ اس کے بعد ایکشن ہوگا، ویزا توسیع کا موقع دیتے ہیں، 14 اگست تک آن لائن ویزے کی درخواست دینے والوں کی فیس معاف کردیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر 90 فیصد باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے ہے، 2600 کلومیٹر کی فینسنگ مکمل کرلی ہے اور جو تھوڑے پہاڑ رہ گئے ان پر بھی فینسنگ کرلی جائےگی، افغان آرمی کے جن 45 اہلکاروں کو پناہ دی ہے ان کوباعزت طریقے سے واپس کریں گے۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی چین کا نظام لایا جائے تاکہ ملزم کو موقع پر ہی سزا ہو اور ملک میں کرپٹ لوگوں کو جلد از جلد پھانسی دی جائے۔