آزاد کشمیر حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے وزیراعظم

الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کا کشمیری عوام سے اظہار تشکر

الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کا کشمیری عوام سے اظہار تشکر

آزادکشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پراعتماد کرنے پرآزاد کشمیرکےعوام کا شکر گزار ہوں، انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کشمیری عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے احساس اور کامیاب پاکستان پروگرام پر توجہ دیں گے،




وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت میں احتساب اور شفافیت ممکن بنانے کیلئے ہر اقدام کرینگے، کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا۔
Load Next Story