پولیس شام 6 بجے کے بعد گھروں سے غیرضروری نکلنے پر پابندی یقینی بنائے وزیراعلی سندھ
کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں، وزیراعلیٰ کی آئی جی پولیس اور کمشنر کو ہدایت
RAWALPINDI:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنائے جائیں کہ کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔
وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ زیرصدارت کوویڈ ٹاسک فورس اجلاس ہوا ، جس میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی ہدایت کی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں، کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے، جو ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں انہیں فوری بند کیا جائے، وہ دوبارہ جمعہ کے دن کورونا صورت حال کا جائزہ لیں گا، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ کوویڈ صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کریں، ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔