کورونا وبا سندھ حکومت کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ مکمل لاک ڈاؤن پر غور

طبی ماہرین اور محکمہ صحت نے 15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کردی

کراچی میں کورونا کے مژبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص کورونا کی لہر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے کراچی میں مزید پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے۔


طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس کو 15 دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے تاہم تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ نے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے، جس میں لاک ڈاون کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے وہاں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز ہے، سندھ حکومت نے لاک ڈاون کے نفاذ اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے پر بھی غور شروع کردیا ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے اہم مقامات پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھانے کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story