عوام کو بلا امتیاز حقوق دلانا ایم کیوایم کا مقصد ہے رشید خان
الطاف حسین غیر مسلموں کیساتھ زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں،کارنر میٹنگ سے خطاب.
KARACHI:
ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کے جوائنٹ انچارج رشید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے عوام کو بلا امتیاز رنگ و نسل برابری کی بنیاد پر جائز حقوق دلوانا ایم کیوا یم کی جدوجہد کا اصل مقصد ہے۔
ملک میں بسنے والے تمام فرقوں اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی کا سہرا صرف ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے سر جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کورنگی ٹائون کے علاقے فرانسس ٹائون یوسی 3 میں کارنر میٹنگ کے شرکا سے گفتگو میں کیا ۔
اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کے اراکین منور جان ، انتھونی سموئیل، کھوکھر، کورنگی ٹائون ورکنگ کمیٹی کے ذمے داران و کارکنان اور حق پرست عوام کی کثیر تعداد موجود تھی، کارنر میٹنگ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو غیر مسلموں کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
آج ایم کیو ایم جمہوریت کے استحکام و بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی ترقی کیلیے کوشاں ہے، انھوں نے کہا کہ مستقبل میں کبھی غیر مسلموں کو ان کے جائز حق دلانے میں آئین میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو ایم کیو ایم ترمیمی بل کو اسمبلی میں پیش کرنیوالی پہلی جماعت ہوگی۔