ٹوکیو اولمپکس جوڈو کاز شاہ حسین شاہ بھی ناک آؤٹ

مصری کھلاڑی رامادان درویش اور شاہ حسین شاہ کے درمیان مقابلہ منٹ 9 سیکنڈ تک جاری رہا

اب تک پاکستان کے پانچ اتھلیٹس کھیلوں کے اس عالمی میلے سے باہر ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ بھی ہار گئے۔


ٹوکیو اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں مصری کھلاڑی رامادان درویش نے پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 منٹ 9 سیکنڈ تک جاری رہا۔

خاتون سوئمر بسمہ خان کل پچاس میٹر فری اسٹائل میں ایکشن میں ہوں گی۔ اب تک پاکستان کے پانچ اتھلیٹس کھیلوں کے اس عالمی میلے سے باہر ہوچکے ہیں، جن میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب، شوٹر گلفام، سوئمر حسیب طارق، بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ حور شہزاد اور اب جوڈو کاز فارغ ہوچکے ہیں۔ اب 5 اتھلیٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے باقی ہیں، جن میں شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر، اتھلیٹ ارشد ندیم، نجمہ پروین اور سوئمر بسمہ خان شامل ہیں۔
Load Next Story