ہاکی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی سو فیصد فٹنس ثابت کرنے میں ناکام

ٹیم منجمنٹ کی مطلوبہ فٹنس پر کوئی بھی پورا نہ اترسکا

ٹیم منجمنٹ کی مطلوبہ فٹنس پر کوئی بھی پورا نہ اترسکا

ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سینٹرل کنٹریکٹ کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔


ٹیم منجمنٹ کی مطلوبہ فٹنس پر کوئی بھی پورا نہ اترسکا، بارہ کھلاڑی طے شدہ بنچ مارک کے قریب قریب ضرور پہنچ پائے۔ ٹیم مینجمنٹ اپنی رپورٹ اور سفارشات پی ایچ ایف کو آج یا کل جمع کروائے گی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی فٹنس پانے کے لیے تین سے چارماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔رپورٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فٹنس ٹرائلز میں 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا جس میں سے بیس کھلاڑیوں کو اے ، بی اور سی کیٹگری میں پچاس، چالیس اور تیس ہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story