محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش نہ ہونے کی وجہ بتادی

اب کراچی میں بارش کی پیشگوئی مون سون ہواؤں کا ٹریک واضح ہونے کے بعد کی جاسکتی ہے، محکمہ موسمیات

شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہوتی رہے گی، محکمہ موسمیات

بارش کا سسٹم شمال کی جانب بڑھنے کے باعث کراچی میں بارش نہیں ہورہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم شمال کی جانب بڑھنے کے باعث کراچی میں بارش نہیں ہورہی۔ جتنے بھی مون سون ہواؤں کے سسٹم بن رہے ہیں وہ شمال کی جانب جارہے ہیں، اب کراچی میں بارش کی پیشگوئی مون سون ہواؤں کا ٹریک واضح ہونے کے بعد کی جاسکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے اثرات 3 سے 4 اگست کے دوران تھرپارکر،عمرکوٹ اوراردگرد کے علاقوں میں بارش کی صورت میں نظرآئیں گے۔ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنتا نظر آرہا ہے۔

شہرمیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوتی رہے گی۔ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا تاہم کراچی میں موسم آئندہ آنے والے دنوں میں بھی خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story