پنجاب بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کیلیے ہدایات جاری

2 اگست سے قبل اسکولوں کی مکمل صفائی کرائی جائے، ہدایات جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلعی افسران کو ہدایات نامہ جاری کر دیا فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکول 2 اگست سے کھولے جارہے ہیں، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلعی افسران کو ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 اگست سے قبل اسکولوں کی مکمل صفائی کرائی جائے، اسکولوں میں اگی گھاس اور جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں، پانی کی لیکیج کو ختم کیا جائے اور انسداد ڈینگی بینرز لگائے جائیں۔
Load Next Story