نئے مالی سال کے پہلے ماہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ

گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.03 فیصد بڑھی، 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 6 سستی ہوئیں

کلوٹماٹر6.6، پیاز2.3،پٹرول4.7،ایل پی جی9.58فیصد مہنگی۔ فوٹو : فائل

ملک میں نئے مالی سال 2021-22 کے پہلے ماہ کے چاروں ہفتوں کے دوران مسلسل مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔

یکم جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے مہنگائی میں0.53فیصد اضافہ ہوا تھا ۔29 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھی مہنگائی0.03 فیصد بڑھی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 12.20فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس ایک ہفتے کے دوران چینی، ٹماٹر، پیاز، انڈے ، پیاز، چاول، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، گڑ، سرسوںکا تیل، دال مسور، پٹرولیم مصنوعات ، کھلے دودھ سمیت 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دال مونگ ،دال ماش،چکن ،دال چنااور آلو سمیت 6اشیاء سستی ہوئیں۔22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


گزشتہ ہفتے ٹماٹر6.64 فیصد، پیاز2.3، ککنگ آئل 1.2، چینی1.49 ، انڈے 3.5، ویجی ٹیبل گھی1.8، پٹرول4.7ہائی اسپیڈ ڈیزل2.3 اور ایل پی جی9.5 فیصد مہنگی ہوئی۔ چکن18.3 ، دال چنا0.06 ، دال مونگ 1.32،دال ماش 0.58 اورآلو1.23فیصد سستی ہوئی ہیں۔

 

 
Load Next Story