کراچی کی بندرگاہ پرچینی سے لدا ٹرالر سمندر میں جاگرا
ٹرک پر 780 بوریاں لدی ہوئی تھیں،ڈرائیور نے بروقت چھلانگ لگا کر جان بچائی
کراچی کی بندرگاہ پر چینی سے لدا ٹرالر سمندر میں جاگراجب کہ ڈرائیور نے بروقت چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کی برتھ نمبر 4 پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی درآمد شدہ چینی آف لوڈ کی جارہی تھی، ٹرالر ہو بوریاں لادی گئیں تو ٹرالر ریورس ہوتے وقت ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سمندر میں جاگرا ڈرائیو نے چھلانگ لگا کر خود کو بچالیا، ڈرائیور عبد النافع کے مطابق ٹرالر کی بریک فیل ہوگئے تھے۔
واقع گزشتہ روز کی شام کو پیش آیا، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ٹرالر کو نکالنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق واقع ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا تاہم ٹرالر کو غیر محفوظ طریقے سے برتھ کے انتہائی کنارے پر پارک کرنے اور غیر محفوظ طریقے سے ڈرائیو کرنے پر پورٹ آپریشن کے ذمے داروں کی غفلت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ جہاز پر 33 ہزار ٹن چینی لدی ہے جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت میں جائیگی چینی کی مالیت سرکاری قیمت کے لحاظ سے 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔