کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی
گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 34 ہز ار717 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی،این سی او سی
ملک میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق تازہ اعداد وشمار جا ری کر دیئے ہیں، اور این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد3کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 34 ہز ار717 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی، جس کے ساتھ ملک میں مجموعی طور پر 3 کروڑ5 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔