سابق ایس ایچ او کی چوری منظر عام پر لانا ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو مہنگا پڑ گیا

ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس ایچ او کو چارج لینے کے 7 گھنٹے بعد ہی معطل کردیا

ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس ایچ او کو چارج لینے کے 7 گھنٹے بعد ہی معطل کردیا (فائل فوٹو)

سابق ایس ایچ او کی چوری منظرعام پر لانے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ہمایوں خان نے ہفتے کے روز زمان ٹاؤن کا چارج لینے کے بعد سابق ایس ایچ او ملک عامر کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ سابق ایس ایچ او نے برآمد ہونے والی چھالیہ ایک شخص کو فروخت کردی اور چھالیہ تھانے سے رکشے میں رکھی جارہی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر سابق ایس ایچ او ہمایوں خان کو چارج لینے کے 7 گھنٹے بعد ہی معطل کردیا۔
Load Next Story