سمندر میں گرنے والے ٹریلر کو نکالنے میں ناکامی دو برتھوں پر سامان کی ہینڈلنگ معطل
کراچی پورٹ کی ہاتھی نامی ہیوی کرین بھی ناکام، اب 50 ٹن وزن اٹھانے والی پیلتن نامی کرین کو آزمایا جائے گا
NEW YORK:
کراچی بندرگاہ پر سمندر میں گرنے والے ٹرالر کو دوسرے روز بھی نہیں نکالا گیا، برتھ نمبر تین اور چار پر سرگرمیاں معطل ہوگئیں جہازوں کے برتھ تک جانے کے راستے میں ڈوبا ہوا ٹرالر رکاوٹ بن گیا۔
پورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سمندر برد ہونے والے ٹرالر کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ کراچی پورٹ کی ہاتھی نامی ہیوی کرین بھی ناکام ہوگئی اور اب پچاس ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت کی حامل پیلتن نامی کرین کو آزمایا جائے گا۔
اتوار کو کے پی ٹی نے غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے زیر آب جاکر ٹرالر کا جائزہ لیا اور ٹرالر کو ہک کرنے کے لیے وائر باندھے تاہم زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے ہاتھی نامی کرین ٹرالر کو نہ نکال سکی۔
اطلاعات ہیں کہ ٹرالر کو نکالنے کا کام کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔