کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ 3 افراد زخمی
واقعہ رشتے کا تنازع ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس
شہر قائد میں رشتے کے تنازع پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔
ایکسپریس کے مطابق اتوار کی شام ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھکر گوٹھ میں شادی کی تقریب میں کار سوار ملزمان پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر شخص نے محفوظ پناہ گاہ کی جانب دوڑ لگادی جب کہ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پہلے ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی واقع نجی اسپتال اور بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ان میں بتیس سالہ ظہیر احمد ولد ابراہیم ، دس سالہ گل نذیر ولد محمد کریم اور گیارہ سالہ شعیب ولد طوطی شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ رشتے کا تنازع ہے، جس لڑکی کی شادی کی تقریب جاری تھی اس کا رشتہ دار آصف نامی شخص بھی لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن اہل خانہ نے انکار کردیا تھا۔
لڑکی کی شادی پر آصف اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں پہنچا اور تقریب میں فائرنگ کردی جس کے باعث دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی وجہ سے خوشیوں بھرے گھر میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔