ترکی جانے والے پاکستانیوں کیلیے 10 دن قرنطینہ کی شرط برقرار
سفری پالیسی فالو کرنے والے پاکستانی مسافروں کی ادائیگی ترک حکومت کرے گی۔
پاکستان سے ترکی سفرکرنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا گیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی سے تاحال لاگو ہے۔
ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پالیسی کے مطابق پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں کو 10 دن تک قرنطینہ میں رکھاجائے گا۔ قرنطینہ کیلیے ترک حکومت کی منتخب کردہ جگہ کا انتخاب ہو سکتا ہے جس کی ادائیگی ترک حکومت کی جانب سے کی جائے گی (یا پھر کسی ہوٹل کا) جس کے تمام اخراجات وادائیگی مسافرکی جانب سے ہوگی، ہوٹل یا حکومتی کورنٹینا سہولت کا انتخاب سراسر ترک حکومت کی صوابدید ہے۔
واضح رہے کہ ہوٹل میں کورنٹینا کی صورت میں 200 یورو ایک دن فی فرد ہے۔ ساتویں دن کورونا و پی سی آرٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے اور نیگیٹو آنے کی صورت میں ہوٹل سے رخصت لی جا سکتی ہے مگر اطلاعات کے مطابق ہوٹلز 10 دن کے حساب سے ہی فیس چارج کر رہے ہیں۔