آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کوبحران سے نکالنے کے لیے تاریخی فنڈزمنظورکردیے
پاکستان کوزرِمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے 2.8 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، ماہرین
آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے اورسرمائے کی فراہمی کے لیے تاریخی فنڈز منظور کردیے۔
آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے اورسرمائے کی فراہمی کے لیے تاریخی فنڈز منظور کردیے۔ آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز نے 650 ارب ڈالرکے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) مختص کردیے۔ ایس ڈی آر 23 اگست سے فعال ہوں گے۔
آئی ایم ایف کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں اورترقی پزیرملکوں کو 275 ارب ڈالر ملیں گے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کوزرِمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے 2.8 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ رقوم اگست کے آخر تک موصول ہوں گی جب کہ آئی ایم ایف کے اضافی فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب ڈالر کی تاریخی سطح تک بلند ہوجائے گی۔