راولپنڈی میں تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان معطل

ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان معطل

اعلیٰ حکام نے پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔


تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹک ٹاک پر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان کو معطل کردیا۔

اہلکار تھانہ آر اے بازار میں تعینات تھے اور انہوں نے موبائل میں بیٹھ کر اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Load Next Story