ملک میں ایک روز میں 10 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف عبور
2 کروڑ 52لاکھ8 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی، مکمل ویکسی نیشن والے افراد کی تعداد 67 لاکھ20 ہزار سے تجاوز
CANBERRA:
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک روزمیں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزمیں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہورہی ہے۔
اسدعمر نے کہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی، پشاور اور راولپنڈی 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی، کراچی 26، حیدرآباد کی 25 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی۔
اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 3کروڑ 19 لاکھ29 ہزار581 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جن میں سے 67 لاکھ20 ہزار918 افراد نے کامیابی کی ساتھ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں جبکہ2 کروڑ 52لاکھ8 ہزار سے زائد افرا د کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10لاکھ72 ہزار172 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، جن میں سے1 لاکھ92 ہزار991 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی جبکہ8 لاکھ79 ہزار181 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ واضح رہے کہ حکومت کا رواں سال کے آخر تک7کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔