وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم ہاؤس میں کمرشل سرگرمیوں کی منظوری نہیں دی
وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا، وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری نہیں دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں ثقافتی تقریبات، فیشن شوز اور وینٹج گاڑیوں کی نمائش سمیت اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز کے ذریعے آمدنی حاصل کی جانی تھی تاہم یہ فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل سرگرمیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں 32 ارب کی لاگت سے یونیورسٹی کی تعمیر جاری ہے۔