کراچی میں گینگ ریپ کیس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق
مقامی عدالت نے 2 گواہوں کے بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔
مقامی عدالت نے بلوچ کالونی میں لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیس میں 2 گواہوں کے بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔
گواہ ایم ایل اوز نے لڑکی کے ساتھ زیادتی ہونے کی تصدیق کردی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو بلوچ کالونی میں لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں 2 گواہوں نے اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیا۔ گواہوں میں خاتون اور مرد دونوں ایم ایل او شامل ہیں۔ ایم ایل اوز نے لڑکی کے ساتھ زیادتی ہونے کی تصدیق کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔
2018 میں بلوچ کالونی میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے زیادتی کے بعد 15 کو کال کی تھی۔ پولیس نے موقع سے ایک ملزم نوید خان کو گرفتار کیا تھا۔ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں تینوں ملزمان نے ضمانت حاصل کرلی تھی۔دیگر ملزمان میں تنویر اور راشد شامل ہیں۔