تاریخی مقامات اور ثقافت ہماری پہچان ہیں شرمیلا فاروقی
مکلی کے تاریخی مقبروں کی بحالی کیلیے کوشاں ہیں، تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
صوبائی معاون خصوصی برائے ثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مکلی، موہن جو دڑو، بھنبھوروسندھ کے دیگر تاریخی مقامات ہماری ثقافت اور پہچان ہیں جنہیں محفوظ بنایا جائے گا۔
مکلی میں ہالینڈ کی تنظیم پرنس کلسفنڈ کے تعاون سے فراہم کردہ فنڈ سے جام نظام الدین سموں کے مقبرے کی مرمت کے بعد تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کو ملک بلکہ دنیا کے لیے پرکشش بنایاجائے گا ، پیپلزپاٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ میں کام کے لیے ماسٹر پلان بنایا گیا ہے، مکلی سندھ کا قدیمی مقام ہے اور یہاں مدفون شخصیات کے مقبروں کے تحفظ سمیت پورے قبرستان کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا جائیگا۔
2011ء کی بارشوں کے باعث مقبروں کو نقصان پہنچا ، ایک سوال کے جواب میں شرمیلا نے کہا کہ بھنبھور میں ایک ادارہ قائم کیا جا رہا ہے جہاں کھدائی کے دوران نکلنے والے تاریخی نوادرات کو محفوظ کیا جائیگا۔ قبل ازیں ہیریٹیج فائونڈیشن کراچی کی چیف ایگزیکٹو افسر یاسمین لاری نے اپنی تنظیم کا تعارف کرایا اور کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ مزید فنڈ حاصل کرکے مکلی کے تاریخی مقبروں کی بحالی کا کام کر سکیں۔ تقریب سے مس کرسٹا مینڈرسما اور مس نبیلا نے خطاب کیا۔