بھارت میں عمائمہ جیسی اداکاروں کو کاسٹ کیا جا رہا ہے میرا

فلم ڈائریکٹرز کو نہ جانے کیا ہو گیا، ہم نے میرٹ کی بنیاد پر اپنا مقام بنایا ہے

جس کو پاکستان میں کوئی نہیں پوچھتا وہ ہندوستان کا رخ کر لیتا ہے۔ فوٹو: فائل

فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ڈائریکٹرز کو نہ جانے کیا ہو گیا ہے، اب وہاں عمائمہ ملک جیسی اداکارائوں کو بھی کاسٹ کیا جا رہا ہے، جس کو پاکستان میں کوئی نہیں پوچھتا وہ ہندوستان کا رخ کر لیتا ہے۔

عمائمہ نے یہاں کون سا ایسا تیر چلایا ہے کہ وہ اب ہندوستان پہنچ گئیں۔ میرا نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے میرٹ کی بنیاد پر اپنا مقام بنایا ہے مگر ہماری دیگر فنکارائیں اتنی حد سے گزر جاتی ہیں کہ سمجھ سے بالاتر ہے، ویناملک کو ہی دیکھ لیجیے انھیں جب کچھ نہیں ملا اور کسی نے انھیں نہیں پوچھا تو وہ ہندوستان چلی گئی، اب ان کا کیرئیرکیا ہے وہ سب جانتے ہیں، میں اپنے ضمیرسے مطمئن ہوں۔




میرا کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ہندوستان سے دوبارہ آفرہوئی توپہلے معیار دیکھونگی پھرجواب دونگی کیونکہ میرے لیے سب سے پہلے پاکستان اوراس کی عزت ہے ماضی میں بھی میں نے بہت عزت سے وہاں کام کیا۔
Load Next Story