پی آئی اے کا انوکھا فیصلہ مسافروں کو پانی کی بوتلوں کی فراہمی روک دی گئی

اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا

اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا

NEWYORK:
پی آئی اے نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کو دوران پرواز منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی۔


پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کیلئے سیٹس پر منرل واٹر کی بوتلیں رکھنے کی ہدایات تھیں، لیکن اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا۔

مینیجر فلائٹ سروسز نے نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹ میں جہاں سہولت دستیاب نہ ہو وہاں عملہ پانی فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے۔
Load Next Story