محرم الحرام میں حساس مقامات پر سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی شیخ رشید

امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیاں اور سہولیات فراہم کریں گے، وزیر داخلہ

محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں، وزیر داخلہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے غور کیا گیا، اجلاس میں وفاقی حکومت ، پنجاب، بلوچستان ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔


وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں، حساس علاقوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیاں اور سہولیات فراہم کرے گی، امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حساس علاقوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، امن وامان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔
Load Next Story