کراچی میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے

صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے شہر قائد میں 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 8،9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن پر ہوگا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔
Load Next Story