بختاور زرداری نے 24 ویں سالگرہ خصوصی بچوں کے ہمراہ منائی
بلاول ہائوس میں تقریب کے دوران دارالسکون کے خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی اور پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن بختاور بھٹو زرداری کی24 ویں سالگرہ ہفتہ کو بلاول ہائوس میں منائی گئی۔
سالگرہ کی تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھیں، بختاور بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ خصوصی بچوں کے ادارے دارالسکون کے بچوں کے ہمراہ منائی، تقریب میں انھوں نے دارالسکون کے بچوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے دارالسکون کے خصوصی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔
سالگرہ کی تقریب میںشریک خصوصی بچوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان بچوں میں بہت صلاحیتیں ہیں ان پر توجہ دے کر ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکتا ہے ،بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ خصوصی بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ ان بچوں کو خوشیاں اور مسرتیں فراہم کی جائیں خصوصی بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان پر توجہ دینے کیلیے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا، تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کو بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے سالگرہ کی مبارکباد دی، سالگرہ کی تقریب میں خصوصی بچوں کے علاوہ دیگر افراد بھی شریک تھے۔