وزیراعظم اور چیف جسٹس کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے کا نوٹس
وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
عمران خان نے مندر کی حفاظت میں غفلت برتنے پر پولیس کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ مندر کو جلد بحال کرے گی۔
Strongly condemn attack on Ganesh Mandir in Bhung, RYK yesterday. I have already asked IG Punjab to ensure arrest of all culprits & take action against any police negligence. The govt will also restore the Mandir.
چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا
دریں اثںا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بھی مندر کو جلانے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہندو رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور مندر کو جلانے سے متعلق آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
کیس کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب سے رپورٹس بھی طلب کرلیں۔