منشیات سپلائی کرنے والے ماں بیٹی بہو اور بیٹا گرفتار
ملزمان رینٹ اے کار کی گاڑی میں چرس چھپا کر لیاری میں سپلائی کرنے جا رہے تھے، پولیس
موچکو پولیس نے کوئٹہ سے چرس لاکر کراچی میں سپلائی کرنے کے الزام میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او موچکو ندیم احمد کے مطابق پولیس نے ماں، بیٹی، بہو اور بیٹت سمیت 4 افراد کو منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کوئٹہ سے چرس لاکر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی کار میں چھپائی گئی 25 کلو چرس بھی برآمد کرلی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو نے بتایا کہ پولیس نے سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کار میں سوار ملزم سید صدام حسین اس کی والدہ کافئی بی بی زوجہ حضرت گل، بیٹی ثنا بی بی اور بہو شازیہ بی بی زوجہ سید صدام حسین کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار منشیات فروش خاندان کوئٹہ کے علاقے پشین کا رہائشی ہے جو بذریعہ بس کوئٹہ سے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ پر اترے تھے جس کے بعد وہ رینٹ اے کار کی گاڑی میں برآمد کی جانے والی منشیات لیاری کے علاقے میں سپلائی کرنے جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، تاہم گرفتار خاندان پولیس کو متضاد بیانات دے رہا ہے۔ پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔