ملک بھر سے دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جارہے، ایئرپورٹ ذرائع

مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جارہے، ایئرپورٹ ذرائع۔ فوٹو:فائل

کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر دبئی جانے والے سیکڑوں مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک میں داخل ہونے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کردی ہے، جس کے باعث ملک بھر سے دبئی جانے والے سیکڑوں مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، جس کے ردعمل میں مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، اور 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈ انٹیجنٹ کی رپورٹ موجود نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق مسافر ایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے، جب کہ غیر ملکی ایئر لائن (ایمریٹس ایئر) کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کی گئی ہے، مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ پرواز سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لاگو ہے، مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جارہے۔


مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پر لاونج میں رش لگ گیا ہے اور مسافر احتجاج کر رہے ہیں، جب کہ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ کی شرط متحدہ عرب امارات کی طرف سے عائد کی گئی، ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ پر جانے کی اجازت ہے، صرف دبئی جانے والے مسافر جن کے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہے وہ سفر نہیں کرسکتے، وہ مسافر جو دبئی سے ویکسین لگوا کر آئے ہیں انھیں سفر کی اجازت ہے، سی اے اے اور محکمہ صحت کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت صرف بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں کو فراہم کی جاتی ہے۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والے ایمریٹس ایئرلائین کے 300 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہوسکا، اور صرف دبئی سے ویکسین لگوا کر آنے والوں کو بورڈنگ پاس جاری کیا گیا، پرواز ای یے 613 کے مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا، تاہم مسافر کچھ دیر پریشانی کی حالت میں ائیرپورٹ رہے اور بعدازاں واپس چلے گئے۔

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر بھی عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سفر نہ کرسکے، مسافروں نے نجی ائیرلائن کی پرواز کے زریعے دبئی جانا تھا لیکن انہیں پابندی کے باعث بورڈنگ جاری نہ ہوسکے، رات گئے نئی ہدایات آنے ہر مسافر ائیر پورٹ سے گھروں کو واپس چلے گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ائیر پورٹ پر یہ سہولت موجود نہیں ہے جس کے باعث مسافروں کو واپس گھر جانا پڑ رہا ہے۔

 

 
Load Next Story