منموہن 3ماہ تک نہیں آسکتےکرشنا نے پاکستان کوآگاہ کردیا
پی پی قیادت اپنے دورمیں بھارتی وزیراعظم کے دورہ کی خواہاں،2ماہ تک آنے پرزور
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا دورہ پاکستان آئندہ 2 سے 3 ماہ میں متوقع نہیں ہے ۔
بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کیطرف سے بھارت سے کہا گیا ہے کہ منموہن سنگھ موجودہ دور حکومت میں ہی یہاں آئیں کیونکہ چند ماہ بعد انتخابات کیلیے نگران حکومت قائم ہوجائیگی اس لیے وہ آئندہ 2 ماہ کے اندر پاکستان کادورہ کریں۔
تاہم بھارتی سفارتی ذرائع کاکہناہے کہ اتنی جلدی یہ دورہ ممکن نہیں ، اگر بہت جلد بھی ہوا تو سال رواںکے آخرمیںممکنہ طور پرہوسکتاہے لیکن زیادہ امکانات یہ ہیں کہ بھارتی قیادت آئندہ انتخابات کے نتیجے میں آنیوالی پاکستانی قیادت سے ہی مذاکرات کو ترجیح دیگی تاکہ ان کے نتائج طویل مدت ہوں ۔