پاکستان ہندوستان نہیں کوئی فاشسٹ آئیڈیالوجی حکمرانی نہیں کرسکتی فواد چوہدری

ہمارے لئے سفید رنگ بھی اتنی ہی حرمت کا حامل ہے جتنی حرمت سبزرنگ کی ہے، فواد چوہدری

انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل ایک ایسے ترقی پسند ملک کا ہے جہاں اقلیتیں مکمل طورپرمحفوظ ہوں، فواد چوہدری

BEIJING:
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پرچم میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہم پرفرض ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے رحیم یارخان میں گنیش مندرواقعہ سے متعلق کہا کہ رحیم یارخان میں گنیش مندرکوایک گروہ نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ خوشی ہے کہ وزیراعظم اورچیف جسٹس نے اس معاملہ کا ذاتی طورپرنوٹس لیا۔


فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہندوستان نہیں ہے، یہاں کوئی فاشسٹ آئیڈیالوجی حکمرانی نہیں کرسکتی، پاکستان کے پرچم میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہم پرفرض ہے، ہمارے لئے سفید رنگ بھی اتنی ہی حرمت کا حامل ہے جتنی حرمت سبزرنگ کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سفید رنگ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کی نشاندہی کرتا ہے، ہمیں پاکستانی بھائیوں کو نسل، رنگ یا عقیدے کی بنیاد پرنشانہ بنانے والےعناصرکے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل ایک ایسے ترقی پسند ملک کا ہے جہاں اقلیتیں مکمل طورپرمحفوظ ہوں۔
Load Next Story