اظہر علی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلیے پرامید
جہاں موقع ملتا ہے پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سینئر کھلاڑی
اظہر علی قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلیے پر امید ہیں۔
برج ٹاﺅن سے ورچوئل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز بارش سے متاثر ہوئے، ٹیسٹ میچز ہمارے پہلے ہی کم ہوتے ہیں،بہرحال جہاں موقع ملتا ہے پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کے حوالے سے بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ہمارے لیے اہم ہو گی،یہاں سے اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے، اس کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز میں بھی پوائنٹس حاصل کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیریبیئنز ہوم کنڈیشنز میں مشکل حریف ہیں، ان کو گیند کی اسپن اور سوئنگ سمیت تجربہ ہوتا ہے، میزبان ٹیم کا پیس اٹیک بہت اچھا ہے،دوسری جانب پاکستان کے پاس بھی ٹیسٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی موجود ہیں، گزشتہ سیریز کی اچھی کارکردگی کا سلسلہ دہرانے کی کوشش کرینگے۔جمیکا پہنچ کر دیکھیں گے کہ کس طرح کی کنڈیشنز اور پچ ملتی ہے،گزشتہ تجربات کو دیکھا جائے تو وہاں موجود پیس سے پیسرز کو مدد ملتی ہے۔